نیشنل بینک کرپشن کیس کے ملزم کی طبعیت خراب، جیل سے ہسپتال منتقل

کراچی: نیشنل بینک کی بنگلا دیش شاخ میں 18 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار این بی پی کے سابق صدر سید علی رضا کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نیشنل بینک کی بنگلا دیش شاخ میں 18 ارب روپے کی کرپشن کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر نینشل بینک علی رضا کو 7 ملزمان سمیت عبوری ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا اور جوڈیشل ریمانڈ کے لئے جیل منتقل کردیا گیا تھا تاہم اب علی رضا کو دل میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق علی رضا کو سینے میں شدید تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے اور وہ ڈاکٹر ندیم کی نگرانی میں ٹیم کے زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

کراچی: ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے