قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد: بھارتی فورسز کی جانب سے نکیال سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی اور ایک پاکستانی خاتون شہری کی شہادت پر دفترخارجہ نے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزی پر  قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں خاتون پاکستانی شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے، بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ بھارت 2003 کے فائربندی کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،  پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ا

یہ بھی پڑھیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

اسلام آباد: سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تاہم بدھ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے