محرم الحرام، پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دہشتگرد دھماکہ خیز مود کیساتھ گرفتار

پشاور:  انٹیلی جنس آپریشن کے تحت محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ سی سی پی او طاہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں خزانہ کے علاقے سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ آپریشن کے تحت 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، 3 ایس ایم جیز اور 2 پستول سمیت 5 کلو بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث ہیں، دہشت گردوں میں عبد اللہ محرم الحرام کے دوران پشاور میں بارود نصب کر رہا تھا، جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جب کہ دوسرا فورسز پر حملوں میں ملوث، تیسرا اور چوتھا دہشت گرد بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے