شاہ رخ خان کی فلموں کے مشہور پروڈیوسر زیادتی کیس میں گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم’’چنائی ایکسپریس‘‘ کے پروڈیوسر کریم مورانی کو 25 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں ضمانت مسترد ہونے پرگرفتارکرلیا گیا۔ بھارت میں خواتین کے زیادتی اور تشدد کے واقعات عام ہیں، مشہور ہونے اور اداکارہ بننے کے خواب آنکھوں میں سجائے ممبئی کا رخ کرنے والی نوجوان لڑکیاں اکثر فلم پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کی درندگی کا نشانہ بن جاتی ہیں، ماضی میں ایسے کئی واقعات منظرعام پرآچکے ہیں جن میں فلم پروڈیوسرز نے خواتین کو فلموں میں کام دلوانے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا، حال ہی میں ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلم ’’چنائی ایکسپریس‘‘کے پروڈیوسرکریم مورانی نے ہیروئن بننے کے لیے ممبئی آنے والی 25 سالہ لڑکی کو بلیک میل کرنے کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی نے کریم مورانی پرالزام لگاتے ہوئے کہا تھاکہ مورانی کے پاس اس کی چند ذاتی تصاویر تھیں جنہیں سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے مورانی نے اسے کئی بارزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کے بیان پرپولیس نے حیات نگرمیں واقع مورانی کے گھرپرچھاپہ مارکراسے گرفتارکرلیاتھا، پولیس نے مورانی پرآئی پی سی کے سیکشن 376 کے تحت زیادتی، 506 کے تحت دھمکی دینے، ہراساں کرنے اوردھوکا دینے کی دفعات لگائی ہیں، مورانی کوگزشتہ روزعدالت میں پیش کیا گیا تھاجہاں عدالت نے تمام گواہوں اورثبوتوں کو سننے کے بعد مورانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ واضح رہے کہ زیادتی کا شکاربننے والی لڑکی دہلی سے بیچلر آف بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرچکی ہے اورممبئی میں بطورتھیٹرآرٹسٹ کام کرتی ہے، اداکاری کرنے کے شوق میں اس کی مورانی سے ملاقات ہوئی تھی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے لگا تھا کہ مورانی اسے اپنی بیٹی سمجھتا ہے تاہم اس کی یہ غلط فہمی اس وقت دورہوئی جب کریم مورانی نےاسے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ کریم مورانی بالی ووڈ کے جانے مانے پروڈیوسرہیں اوران کا شمار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے قریبی دوستوں میں ہوتاہے، مورانی شاہ رخ خان کی کئی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں جن میں ’’چنائی ایکسپریس‘‘، ’’دل والے‘‘، ’’ہیپی نیوائیر‘‘ اور ’’را ون‘‘ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر, نے, امریکی ویب سیریز کا, پروجیکٹ سائن, کرلیا

آصف رضا میر نے امریکی ویب سیریز کا پروجیکٹ سائن کرلیا

یہ پروجیکٹ ایک ویب سیریز ہے جس کا پہلے نام ’گینگ آف لندن‘ تھا جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے