امریکی جنگی طیاروں کی شمالی کوریا کی سرحد کے قریب پروازیں

شمالی کوریا: امریکی بمبار طیاروں نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب سمندر پر پروازیں کی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکی بمبار طیاروں نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب سمندر پر پروازیں کی ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی جہازوں نے پروازیں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی سرحد سے متصل علاقے میں سمندر پر کیں جب کہ اس کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ امریکا کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مختلف فوجی آپشن موجود ہیں جب کہ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا اپنے اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے تمام فوجی صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان شدید تناؤ پایا جاتا ہے جب کہ گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان لفظی گولا باری میں بھی شدت آچکی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کی جانب سے جدید ترین ہائیڈورجن اور ایٹمی میزائل کے تجربات بھی جاری ہیں جس پر چین، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

کیو: یوکرین میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں معروف کامیڈین ولودیمیر زیلنسکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے