نکیال سیکٹر میں بھارتی فائرنگ، 22 سالہ لڑکی شہید

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ لڑکی شہید ہو گئی جبکہ 2افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنا یا۔ بھارتی فوج کی جانب سے فائرکئے گئے مارٹر شیل بالاکوٹ میں گرے جس کے نتیجے میں 22سالہ توشیبہ اقبال دختر راجا اقبال شہید ہوگئیں جبکہ ان کی 18 سالہ بہن عنیقہ اقبال شدید زخمی ہوگئیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

, قابض, بھارتی فورسز ,نے, ایک ,اور ,پی ایچ ڈی, اسکالر ,کو ,شہید ,کردیا

قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے پی ایچ ڈی اسکالر سبزار احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے