امریکی صدر ٹرمپ خودکش مشن پر ہے، شمالی کوریا

نیویارک: وزیر خارجہ شمالی کوریا ری یونگ ہو کا کہنا ہے کہ کوئی اورنہیں ،صدر ٹرمپ خود، خود کش مشن پر ہیں۔ برائی کے صدر امریکی صدر کی نشست پر براجمان ہیں۔ ایٹمی ہتھیاروں کا بٹن برائی کے صدر کے پاس ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی تقریر اشتعال انگیز تھی، ٹرمپ اقوام متحدہ کو گینگسٹر کا گڑھ بنانےکی کوشش کرر ہے ہیں،کسی امریکی کی جان گئی تو ذمہ دار صدر ٹرمپ ہوں گے۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نےمزید کہا کہ ہمارا اصل مقصد امریکا کے ساتھ طاقت کا توازن کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں پیسے کی عزت اور خون بہانا ”آرڈر آف دا ڈے“ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کی ملکیت سے متعلق رویہ تبدیل کردیا

نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کی ملکیت سے متعلق رویہ تبدیل کردیا

نیوزی لینڈ: کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد ہتھیاروں سے متعلق قوانین کی اصلاحات کے دوسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے