دہشتگرد ہمارے فوجی جوانوں اور شہریوں پر حملے کرکے قوم اور ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی:  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹینٹ ارسلان عالم کی شہادت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے فوجی جوانوں اور شہریوں پر حملے کرکے قوم اور ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے شہید فوجی افسر کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید لیفٹینٹ ارسلان عالم کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کراچی : مصطفیٰ کمال کا کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے