سری لنکن بورڈ کرکٹرز کو دورہ پاکستان کیلیے پابند نہیں کرے گا

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ پلیئرز کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے دورہ پاکستان کا پابند نہیں کرے گا۔ ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے باوجود 29 اکتوبر کو مختصر فارمیٹ کے میچ کیلیے سری لنکا کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان سیکیورٹی آفیشل کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ اگرچہ پلیئرز بورڈ سے معاہدے کے مطابق کھیلنے کے پابند ہوتے ہیں تاہم وہ اپنے خدشات سے منیجمنٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں، ٹیم کے دورہ سے دو ہفتے قبل سکیورٹی آفیشل کو لاہور بھیجا جائے گا اور اس کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ہی ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشتگردی کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم میں شامل چمارا کیپوگیدارا اور سرنگا لکمل بھی شامل تھے، دونوں کو پاکستان کے خلاف مختصر فارمیٹ کیلیے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے