ورکنگ باؤنڈری پہ بھارتی فوج کی وحشیانہ فائرنگ، خواتین سمیت 4 افرد شہید

سیالکوٹ:  ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری چارواہ سیکٹر پر بنی سلہریاں گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے اطراف شہری آبادی پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے پھینکے جب کہ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

لاہور: عدالت عالیہ میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بینچ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے