وینزویلا نے ٹرمپ کو ہٹلر قرار دیدیا

نیویارک: وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اس کے صدر نکولس مدورو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے دارالحکومت کاراکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سیاست کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تقریر وینزویلا کے عوام کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ ہے۔ نکولس مدورو نے کہا کہ وینزویلا کو نہ کسی سے خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی وینزویلا کا مالک ہے اقوام متحدہ میں وینزویلا کے وزیرخارجہ جارج آریزا نے بھی امریکی صدر کے بیانات کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کی جب کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انہیں عالمی برادری کی جانب سے سخت تنقید کا بھی سامنا ہے

یہ بھی پڑھیں

ڈرون گرانے کا امریکی دعویٰ جھوٹا ہے، ایران نے ویڈیو جاری کردی

ڈرون گرانے کا امریکی دعویٰ جھوٹا ہے، ایران نے ویڈیو جاری کردی

تہران: امریکا کی جانب سے ایرانی ڈرون گرائے جانے کے صدر ٹرمپ کے دعوے کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے