سنگیتا بجلانی ڈھلتی جوانی میں اداکاری کے جوہر دیکھائیں گی

ممبئی: بالی ووڈ میں ماضی کی معروف اداکارہ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی سابقہ اہلیہ سنگیتا بجلانی نے ڈھلتی جوانی میں ایک بار پھر اداکاری کے جوہر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اب وہ فلموں کی بجائے ’’چھوٹی سکرین‘‘ پر جلوے بکھیریں گی۔ بھارتی نجی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی جنہوں نے 1990ء کی دہائی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے معروف مسلمان کھلاڑی محمد اظہر الدین سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا تھا ،اب کئی سالوں کی طویل مدت کے بعد ایک بار پھر اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے تاہم سنگیتا بجلانی اب فلموں کی بجائے ٹی وی ڈراموں اور شوز میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گی۔ سنگیتا بجلانی نے بھارت کے نجی ٹی وی ’’سٹار پلس ‘‘ کے ایک شو ’’ عشق باز ‘‘ کا حصہ بننے جا رہی ہیں جو جلد ہی آن ائیر ہو جائے گا ۔واضح رہے کہ سنگیتا بجلانی اپنے دور کی ایک منجھی ہوئی باصلاحیت اداکارہ تھیں اور انہوں نے 80کی دہائی میں ’’تری دیو‘‘ اور گناہوں کا دیوتا‘‘ جیسی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے تاہم محمد اظہر الدین سے شادی کے بعد انہوں نے فلموں کی اس مصنوعی دنیا سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جبکہ محمد اظہر الدین سے ہونے والی شادی بھی زیادہ عرصہ تک قائم نہ رہ سکی اور نوبت طلاق تک جا پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

لاہور: اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے اہلیہ کے الزامات کے بعد پریس کانفرنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے