خواجہ آصف کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

نیویارک: وزیرخارجہ خواجہ آصف نے نیویارک میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لئے بات چیت پر زور دیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نیویارک میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث سے ملاقات کی. ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لئے بات چیت پر زور دیا گیا.انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل ابوالغیث نے دنیا میں امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں رہنماں نے فلسطین میں قابض افواج کے بچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر اتفاق کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں. ادھر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے کرغستان کے ہم منصب ارلان عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں میں کاسا منصوبے سمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماچس, کی ڈبیہ, جتنا ریڈار, تیار

ماچس کی ڈبیہ جتنا ریڈار تیار

ریاض: ڈرون کا غیرمعمولی استعمال بڑھتا جارہا ہے جس کے بعد اب ڈرون کی رہنمائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے