گول مال فور کے بعد اجے دیوگن اور تبو ایک اور فلم میں ساتھ دکھائی دیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کی خاموش طبیعت کی مالک اداکارہ تبو 23 سال بعد اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’’گول مال فور‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں اور اب دونوں اداکار ایک اور فلم میں ساتھ جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تبو، اجے دیوگن کے ساتھ ہدایت کار روہت شیٹھی کی کامیاب فلم سیریز ’’گول مال فور‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو ان کی اچھی کیمسٹری کی وجہ سے ایک اور فلم میں ساتھ کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: تبوکی 17سال بعد کامیڈی فلم ’’گول مال4‘‘میں انٹری
یاد رہے کہ تبو نے الزام عائد کیا تھا کہ اُن کی شادی نہ ہونے کی وجہ اجے دیوگن ہیں لیکن ان تمام الزامات کے باوجود تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’’گول مال فور‘‘ کے لئے حامی بھر لی تھی۔
واضح رہے کہ اجے دیوگن اور تبو ایک ساتھ 23 برس قبل فلم ’’تکشک‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جب کہ تبو کی آخری بالی ووڈ فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ 17 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار سنیل شیٹھی اور پاریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر, نے, امریکی ویب سیریز کا, پروجیکٹ سائن, کرلیا

آصف رضا میر نے امریکی ویب سیریز کا پروجیکٹ سائن کرلیا

یہ پروجیکٹ ایک ویب سیریز ہے جس کا پہلے نام ’گینگ آف لندن‘ تھا جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے