سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے واضح کردیا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ممبران پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کے وفد نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کی سربراہی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ کمیٹییوں کے ارکان پر مشتمل وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گفتگو کے دوران قوم کے تعاون اور مثبت سوچ کے ذریعے انتہا پسندی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو سرحدی سیکیورٹی سمیت پاک فوج کی طرف سے امن وامان کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وفد نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

ہیپاٹائٹئس, پروگرام, کے تحت حالیہ, سروے کی, رپورٹ سامنے ,آگئی

ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور: پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے