کشمیری عوام بھارتی جارحیت سے خوفزدہ نہیں، راجہ فاروق

مظفرآبادـ: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان کی زیر صدارت لائن آف کنٹرول کے حوالہ سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم فاروق خان کو ایل او سی اور تعلیم و صحت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل او سی کے شہداء اور زخمیوں کا معاوضہ بڑھایا جائے گا اور ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہر شہری کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔ راجہ فاروق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام بھارتی جارحیت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، کنٹرول لائن کے متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔ اجلاس میں راجہ نثار احمد خان اورچوہدری عزیز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

, قابض, بھارتی فورسز ,نے, ایک ,اور ,پی ایچ ڈی, اسکالر ,کو ,شہید ,کردیا

قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے پی ایچ ڈی اسکالر سبزار احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے