ڈیرہ بگٹی، کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈروں سمیت 9 افراد نے ہتھیار ڈال دیئے

ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت 9 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے کمانڈر وڈیرہ عبداللہ اور نور محمد عرف چھوٹا وڈیرہ نے سات ساتھیوں کے ہمراہ قبائلی رہنماء وڈیرہ اسماعیل پہاڑی اور سکیورٹی حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے اور قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ ہتھیار ڈالنے والے فراری فورسز، گیس تنصیبات اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھےْ۔ سابق فراریوں کا کہنا تھا کہ انہیں ورغلایا گیا اور وہ بھٹک گئے تھے۔ اب وہ ملک سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں اور آئندہ پرامن محب وطن شہری کی حیثیت سے زندگی گزاریں گے۔ قبائلی رہنماء وڈیرہ اسماعیل پہاڑی نے کہا کہ بہک کر پہاڑوں پر جانے والے واپس آجائیں، کیونکہ وہ ایک لاحاصل زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمارے بھائی حکومتی پیشکش سے فائدہ اٹھائیں اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں واحد ایک روزہ میچ 1996 میں کھیلاگیا تھا

کوئٹہ: میزبان ٹیم 28 سے 31 اکتوبر تک خیبر پختونخوا جبکہ 4 سے 7 نومبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے