کوئٹہ، شیعہ ہزارہ کمیونٹی پہ دہشگردوں کا ایک اور حملہ

کوئٹہ:  پاکستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی پہ تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام تر حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود تکفیری دہشت گردوں کو نکیل نہیں ڈالی جاسکی۔ کوئٹہ میں خیزئی چوک پر تکفیری دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو اپنے دہشت گردانہ حملے کا پھر نشانہ بنایا ہے، تاہم ڈرائیور کی بروقت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی وجہ سے گاڑی میں موجود مسافروں کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موٹر کار پر فائرنگ کی، جس میں شیعہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی سوار تھی۔ فائرنگ ہوتے ہی ڈرائیور نے گاڑی بھگائی، جس اور اسے زگ زیگ انداز میں وہاں سے نکال لے گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں ایک ٹرک ڈرائیور آگیا، جس کو متعدد گولیاں لگی ہیں۔ ٹرک ڈرائیور کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حسب سابق واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, میں شدید ,بارش اور, سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا, دھرنا چوتھے, روز بھی, جاری

کوئٹہ میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ: جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے