سعودی عرب کے نائب وزیردفاع کا ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محترم محمد بن عبداللہ العیش نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔
سعودی نائب وزیردفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا اور مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور پاک فضائیہ رائل سعودی فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمانی, نظام میں بہت, سمجھوتے کرنا, پڑتے ہیں

پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں

اسلام آباد: مؤثر حکومت کے لیے اہل لوگوں کو حکومت میں شامل کرنے کا اختیار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے