غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 58 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 20 ارب 58 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 8 ستمبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 58 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو 31 اگست کو 20 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی۔ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 14 ارب 75 کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 12 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 82 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی وا قع ہوئی اور کاروباری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے