کراچی میں سی ٹی ڈی افسران کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

کراچی: سابق سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کی متحدہ لندن سے رابطوں پر عہدے سے برطرفی کے بعد دیگر افسران کی بھی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے سابق انچارج علی رضا کو ملازمت سے فارغ کئے جانے کے بعد محکمے کے دیگر افسران کی جانچ پڑتال کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے۔ حکام سی ٹی ڈی میں مزید کالی بھیڑوں کا پتہ لگانے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں، افسران کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے معلوم کیا جائے گا کہ کن افسران کے جرائم پیشہ افراد سے رابطےہیں، جب کہ اس اقدام سے پولیس کی وردی میں چھپے سیاسی جماعتوں سے روابط رکھنے والے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ لندن کے عسکری ونگ سے تعلق کے الزام پر سابق انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کو ملازمت سے بر طرف کردیا گیا تھا، انسپکٹر علی رضا شہید چوہدری اسلم کے ماتحت تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں

کراچی: مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے