سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت باون ہزار سے اوپر

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کے اضافے سے 1334 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 52 ہزار530 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر45 ہزار 42 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770اور دس گرام 660 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد: رواں سال جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ملکی برآمدات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے