امریکا، بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ پاکسان کیلئے بڑا خطرہ ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے امریکا، بھارت اورافغانستان کے گٹھ جوڑ کو پاکسان کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ پرنٹ میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو میں وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ امریکا سلامتی سے متعلق پاکستان کے خدشات نہیں سمجھنا چاہتا۔ اس لئے واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔
وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، بھارت اور افغان گٹھ جوڑ پاکستان کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ امریکا سلامتی سے متعلق پاکستان کے خدشات سمجھنا نہیں چاہتا جبکہ امریکا کو مطئمن کرنا پاکستان کی ذمے داری بھی نہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ امریکا پاکستانی مسائل اپنی اسٹریٹیجک پالیسی کے باعث نظرانداز کر رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابیوں کا تذکرہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا عبدالعزیز اور جامعہ فریدیہ کے منتظم مولانا عبد الغفار دونوں نے مدرسے کی ملکیت کا دعوی کیا

مولانا عبدالعزیز اور جامعہ فریدیہ کے منتظم مولانا عبد الغفار دونوں نے مدرسے کی ملکیت کا دعوی کیا

اسلام آباد :مولانا عبدالعزیز نے مبینہ طور مقامی علمائے کرام اور سرکاری عہدیداروں کی طرف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے