اداکارہ نور کے خلع کا معاملہ، عدالت کا میاں بیوی کو صلح کا آخری موقع

لاہور: ادکارہ نور کے خلع کے معاملے پر عدالت نے ادکارہ اور شوہر ولی حامد کو صلح کا آخری موقع دے دیا ہے۔ پاکستان ویوز کے مطابق اداکارہ نور کی طرف سے دائر خلع کی درخواست کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی جس میں اداکارہ کا اپنے شوہر ولی حامد کے ساتھ تنازع حل نہ ہو سکا جب کہ دوران سماعت عدالت نے فریقین کو صلح کے لئے آپس میں بات چیت کے لئے 15 منٹ کا وقت بھی دیا۔
مقامی عدالت کے جج نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو ایک اور موقع دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شاید فریقین ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہو جائیں، کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ دوسری جانب اداکارہ نور کا کہنا ہے کہ تعلقات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ واپسی کا امکان نہیں جب کہ ولی حامد اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات دوبارہ سے استوار کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

شادی کے چند روز بعد ہی اہلیہ کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے: اداکار محسن عباس

لاہور: اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے اہلیہ کے الزامات کے بعد پریس کانفرنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے