سشمیتا سین کی بیٹی کی تصویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینے سین کی نئی تصویرنے سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔سابق حسینہ عالم اور ناموربالی ووڈاداکارہ سشمیتا سین اپنے دراز قد اورزندہ دلی کے باعث شوبز میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، سشمیتا سین بالی ووڈ میں ہنس مکھ اداکارہ کے ساتھ بہترین ماں کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کےعروج پر صرف 25 سال کی عمر میں دو یتیم اور بے سہارا بچیوں رینے اورعلیشا سین کو گود لے کرنئی مثال قائم کی۔

بنا شادی کے سنگل مدر کے طور پر دو بچیوں کی پرورش کرنا آسان نہیں لیکن سشمیتا نے یہ معرکہ بھی انجام دے دیا اورآج وہ کامیاب اداکارہ کے ساتھ کامیاب ماں بھی ہیں، سشمیتا سین نہ صرف اپنی بچیوں کی بہتر پرورش کررہی ہیں بلکہ انہیں دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرجینا بھی سیکھا رہی ہیں، حال ہی میں سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینے 18 سال کی ہوئیں ہیں اوران کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی والدہ کی طرح اسٹائلش اور بہت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا میں یہ تک کہا جارہا ہے کہ رینے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ کی اگلی سشمیتا سین بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نورا فتیحی کی ’دلبر‘ میں شاندار پرفارمنس لیکن……

ممبئی:مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی نے گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے