محمد عامر ورلڈ الیون کیخلاف پہلا میچ نہیں کھیل پائینگے

لاہور: پاکستانی پیسر محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ٹیم منیجر طلعت علی نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر نجی مصروفیات کی وجہ سے انگلینڈ میں موجود ہیں اور پہلے مقابلے کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم امید ہے کہ وہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں اور بہت سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ واضح رہے کہ محمد عامر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ میں موجود ہیں، خوش خبری ملتے ہی پیسر ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

ڈھاکا: 30مئی سے انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش کے 15 رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے