شاہد آفریدی افغان لیگ سے دستبردار

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغان لیگ کھیلنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کے اس فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ناخوش تھا تاہم اس حوالے سے آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ جہاں بھی کھیلتے ہیں پاکستان کی ہی نمائندگی کرتے ہیں۔شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ لیگ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ’ جی ہاں ، میں اب کابل نہیں جاؤں گا۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ وہ افغان حکومت، افغان کرکٹ بورڈ کے حکام، مسلم یار اور سپینگھر ٹائیگرز کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے لیگ کھیلنے کی دعوت دی لیکن کچھ خاندانی مسائل اور مصروفیات کی بنا پر وہ شرکت نہیں کر سکیں گے۔آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان آئندہ ہفتے لاہور جائیں گے جہاں وہ ورلڈ الیون کا میچ دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے