حکومت سندھ احتساب آرڈیننس کے خاتمے سے متعلق بل کا ازسرنو جائزہ لے، آصف زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پی پی وفاق کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا جب کہ سندھ میں احتساب سے متعلق دوسرے صوبوں سے مطابقت رکھنے والا قانون لایا جائے۔  پاکستان ویوزکے مطابق سابق صدر آصف علی زراری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے اور ہماری جماعت نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت احتساب آرڈیننس کے خاتمے سے متعلق بل کا ازسرنو جائزہ لے جب کہ صوبے میں احتساب سے متعلق دوسرے صوبوں سے مطابقت رکھنے والا قانون لایا جائے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ دیگر صوبوں میں موجود قوانین کا جائزہ لے کر نئی قانون سازی کر سکتی ہے جب کہ نیب قوانین کی منسوخی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ایچی سن کالج کی انتظامیہ نے آغاخان تعلیمی بورڈ سے الحاق کافیصلہ

ایچی سن کالج کی انتظامیہ نے آغاخان تعلیمی بورڈ سے الحاق کافیصلہ

کراچی: پاکستان کے اس معروف تعلیمی ادارے کی تاریخ رہی ہے کہ 1886میں قائم ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے