اداکارہ صبا قمر اور نور بھی ٹیکس نادہندہ قرار

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معروف اداکارہ صبا قمر اور نور کو ٹیکس نادہندہ قرار دے دیا۔ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اداکارہ نور کے ذمے سال 2015 کے انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اداکارہ صبا قمر کے ذمے سال 2016 کے انکم ٹیکس کی مد میں 32 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
 ترجمان کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے پر دونوں اداکاراؤں کی دیفنس فیز 5 میں موجود رہائش گاہوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صبا قمر اور نور کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے