گھر لٹ گیا گلزار کا، دلہن خواجہ سرا نکلی

چنیوٹ: دھلو والی میں خواجہ سرا دلہن بن کر پورے گھر کا ہی صفایا کرکے فرار ہو گیا۔ چنیوٹ کے علاقے دھلو والی کے رہائشی 40 سالہ شخص محمد گلزار کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ محمد گلزار بے اولاد ہونے کی وجہ سے دوسری شادی کا خواہاں تھا لیکن اس خواہش میں وہ دھوکے بازوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ فراڈیوں نے دھوکے سے دلہا کی شادی سونیا نامی خواجہ سرا سے کرا دی، جس کے لیے جعلی نکاح نامہ بھی بنوادیا گیا۔ نکاح نامے پر خواجہ سرا سونیا کو لڑکی ظاہر کیا گیا اور عمر 28 سال بتائی گئی۔ گلزار کے دوستوں نے اسے خوشاب کی سونیا نامی لڑکی سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض شادی کرانے کا جھانسا دیا۔ گلزار نے پیسے ادا کردیے اور خوشی خوشی شادی کی تیاری میں مصروف ہوگیا۔ گلزار بارات لے کر خوشاب گیا اور شادی کرکے خوشی خوشی واپس آیا، لیکن اس کی ساری خوشی اس وقت غارت ہوگئی جب اسے سونیا کی اصل حقیقت کا علم ہوا۔ گلزار کو اس وقت اور زیادہ دھچکا لگا جب وہ صبح سو کر اٹھا تو گھر کا قیمتی سامان غائب تھا اور سونیا نامی خواجہ سرا راتوں رات گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر رفو چکر ہوچکا تھا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے