یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں جاری، سپہ سالار سمیت و اعلٰی سیاسی و عسکری شخصیات شریک

راولپنڈی:  جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب جاری ہے، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہیں۔ جی ایچ کیو میں جاری تقریب میں پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو سراہا اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جبکہ ایئر چیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مریم اورنگزیب، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، چینی سفیر سن وائی ڈونگ اور دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہیں۔ تقریب میں ملی نغموں اور قومی ترانوں کے ذریعے پاک وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کی بھی مذمت کی گئی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی گئی

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

لاہور: نیب پراسیکیوٹر کے مطابق 1992 میں چوہدری شوگر مل قائم کی گئی، 2008-10 میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے