امریکہ نے روس کی سفارتی عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا

واشنگٹن:  روسی سفارت کاروں کے نکل جانے کے بعد امریکی حکام نے روسی سفارتی عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے3 روسی سفارتی عمارات کو 2 روز کے اندر اندر خالی کرنے کے احکامات دیے تھے اور ہفتے کے روز اس ڈیڈ لائن سے قبل روسی سفارتی عملہ ان عمارات سے نکل گیا تھا۔ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حکام ان عمارات میں داخل ہو رہے ہیں، جب کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ان عمارات کا معائنہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا روسی سفارتی عملہ یہاں سے جا چکا ہے اور یہ عمارات محفوظ بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

یوکرین میں صدارتی انتخابات، معروف کامیڈین کی جیت کے امکانات روشن

کیو: یوکرین میں صدارتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں معروف کامیڈین ولودیمیر زیلنسکی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے