پنجگور، ایف سی کانوائے پہ دہشتگردوں کا حملہ، 3 جوان شہید، 3 زخمی

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے ہیں۔ پنجگور کے علاقے شنگر میں شرپسند عناصر کی جانب سے فرنٹیر کور کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے، حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فائرنگ کے بعد شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پنجگور میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماضی کی وفاقی اور صوبائی حکومت میں موجود چند عناصر نے مس ہینڈل کیا

ماضی کی وفاقی اور صوبائی حکومت میں موجود چند عناصر نے مس ہینڈل کیا

کوئٹہ: سردار یار محمد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کرنے والے کمیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے