لیڈی ڈیانا سے ملی تو نہیں لیکن مجھے لگتا ہے میرا تعلق ہے، دپیکا پڈکون

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے لیڈی ڈیانا کے ساتھ اپنے رشتے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے لیڈی ڈیانا سے ملنا چاہتی تھیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کے اور شہزادی ڈیانا کے درمیان بہت مضبوط رشتہ قائم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے گزرے 20 برس گزر چکے ہیں لیکن آج بھی وہ لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں بلکہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔وہیں لیڈی ڈیانا کے مداحوں میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے اور شہزادی ڈیانا کے درمیان قائم مضبوط رشتے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔انہیں ایک صارف نے سوال کیا کہ اگر آپ کو دنیا میں کسی سے ملنے کا موقع ملے ،چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ، وہ کون ہوگااور آپ اس سے کیا کہنا چاہیں گی؟۔جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ڈیانا سے ملی تو نہیں لیکن مجھے لگتاہے میرا تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے