مقبوضہ کشمیر میں گمشدہ افراد کے عالمی دن پر مزاحمتی جماعتوں نے بازیابی کا مطالبہ کیا

آزاد کشمیر: جموں و کشمیر فریڈم پارٹی، سالویشن مومنٹ، وائس آف وکٹمز، مسلم کانفرنس، محاذ آزادی، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس، ینگ مینز لیگ، تحریک استقامت اور مسلم خواتین مرکز نے گمشدہ افراد کے عالمی دن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک کے دوران ہزاروں افراد کو لاپتہ کیا گیا، جن کے لواحقین یہ حق رکھتے ہیں کہ انہیں اصل حقائق سے باخبر کیا جائے۔ جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے ترجمان نے اسے صدی کا المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان گمشدہ افراد کے لواحقین ایک نہ ختم ہونے والے عذاب میں مبتلا ہیں۔ جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے بازیابی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد اور بے نام قبروں میں دفن لوگوں کے اصل حقائق سے کشمیری قوم اور ان افراد کے لواحقین کو معلومات فراہم نہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

جموں و کشمیر وائس آف وکٹمز کے کوارڈینیٹر عبد الرﺅف خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں گمشدہ افراد کے لواحقین آج بھی اپنے لخت جگروں کی راہ دیکھ رہے ہیں اور اس انتظار میں نہ جانے کتنے باپ اور کتنی مائیں اس غم سے نڈھال ہوکر دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، محاذ آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو، ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی، تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے ایک پریس مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو انصاف دلانے میں اپنا اخلاقی فرض نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

, قابض, بھارتی فورسز ,نے, ایک ,اور ,پی ایچ ڈی, اسکالر ,کو ,شہید ,کردیا

قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے پی ایچ ڈی اسکالر سبزار احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے