وفاقی کابینہ میں مزید توسیع، مولانا فضل الرحمن وفاقی اور ماروی میمن وزیرمملکت ہونگے

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا۔ ماروی میمن کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جیسا پروٹوکول اور مراعات دی جائیں گی۔ کابینہ ڈویژن نے منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا بطور وزیر مملکت کا عہدہ ختم کر دیا، ان کی جگہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن کو وزیر مملکت عہدہ مل گیا ہے، جس کے مطابق ماروی میمن کو وزیر اعظم پاکستان جیسی مراعات اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ جے یو آئی کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو بھی وفاقی وزیر جیسی مراعات اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ماروی میمن کو وزیرمملکت اور مولانا فضل الرحمان کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کی منظوری دے دی، کابینہ ڈویژن نے منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2013ء سے وزیراعظم نواز شریف نے سابق پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو وزیر مملکت کا درجہ دیا تھا، جن کو وزیراعظم کی مراعات کے مطابق مراعات اور سکیورٹی فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پی پی نے اے پی سی میں شرکت کے لیے پانچ رکنی وفد کا اعلان کر دیا

پی پی نے اے پی سی میں شرکت کے لیے پانچ رکنی وفد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: اے پی سی میں بلاول بھٹو کی شرکت کا فیصلہ پی پی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے