بھارتی ریاست اتر پردیش میں دماغی بخار کی وبا، 42 بچے ہلاک

اتر پردیش: بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھ پور میں دماغ کے بخار کی وبا نے خوفناک صورت حال اختیار کرلی ہے اور اس کے نتیجے میں 2 روز کے دوران صرف ایک سرکاری اسپتال میں 42 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور کے بی آرڈی میڈیکل کالج اسپتال میں 27 اور28 اگست کے دوران 42 بچے انسیفلائٹس یعنی دماغی بخار کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ اب بھی 350 سے بچے زیر علاج ہیں، جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ضلع کے سب سے بڑے اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہت تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور باوجود طبی امداد فراہم کرنے کے ان کی زندگی بچانا مشکل ہو گیا تھا اور ڈاکٹر تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچا نہ پائے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جولائی، اگست اور ستمبر نوزائیدہ بچوں کی صحت کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں مہینے اسی اسپتال میں صرف 5 روز میں سو سے زائد بچے آکسیجن اور ادویات کی کمی کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔ ملک اور عالمی میڈیا میں اس واقعے کی خبریں شائع اور نشر ہونے پر بی جے پی ریاستی حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا اور اب تک کالج کے پرنسپل کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے