عید قربان، پشاور میں چاقو چھریاں تیز کرنیوالی دکانوں پر شہریوں کا رش

پشاور: عید قربان کے قریب آتے ہی پشاور کے بازاروں میں چاقو، چھریوں اور سیخوں کی دکانوں پر شہریوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے لوہاروں کا کاروبار عروج پر ہے۔ اس حوالے سے پشاور کے لوہاروں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ بکرا عید سے قبل اور بعد میں ان کا کاروبار ماند پڑا ہوتا ہے، تاہم ان دنوں میں کاروبار میں اتنی گرمی آجاتی ہے کہ پورے سال کی کسر پوری ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں اگر چاقو، چُھرے، سیخ، تبر اور اس طرح کا بیشتر سامان باہر سے آتا ہے، لیکن زیادہ تر سامان مقامی طور پر بھی تیار کیا جاتا ہے۔لوہاروں کی دکانوں پر شہریوں کا رش دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ قربانی کا گوشت کھانے کو لوگ کتنے بے چین ہیں، تاہم ساتھ ہی ان سے یہ توقع بھی رکھی جانی چاہیئے کہ قربانی کے گوشت میں یہ اپنے ہمسائیوں، غریبوں اور یتیموں کو بھی یاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان گرفتار

پشاور: پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی افغان گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے