شاہ رخ کی بہترین دوست اور اہلیہ کی سیلفی وائرل

ممبئی: بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اداکارہ کاجول کے ساتھ آن اسکرین جوڑی کو مداح سالوں سے پسند کرتے آرہے ہیں، جبکہ 1991 میں گوری خان کے ساتھ بننے والی ان کی اصل زندگی کی جوڑی کی بھی بولی وڈ میں مثالیں دی جاتی ہیں۔ یہ دونوں ہی شاہ رخ سے کافی قریب ہیں اور اب ان کی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔دراصل شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان پیشے کے لحاظ سے انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اپنا ذاتی اسٹور بھی بنایا ہے۔اس دوران کئی اسٹارز اور مشہور شخصیات گوری خان کے اسٹور کا دورہ بھی کرتے رہے، جن میں کاجول بھی شامل ہیں۔

کاجول اور گوری دونوں نے ہی اس موقع کی سیلفیز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ان تصاویر میں یہ دونوں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔کاجول کے علاوہ کئی اور ستارے بھی یہاں نظر آئے جن میں سری دیوی، کرشمہ کپور، ملائیکا اروڑا اور منیش ملہوترا شامل ہیں۔خیال رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان آخری مرتبہ 2015 کی فلم ’دل والے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شاید, پہلی بار, ہے کہ اتنے, بڑے پیمانے پر فنکاروں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت, نہ کرنے کا, فیصلہ

شاید پہلی بار ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر فنکاروں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز تصور کیے جانے والے لکس سٹائل ایوارڈز فنکاروں اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے