دپیکا معاوضے کے معاملے میں رنویر اور شاہد سے آگے

ممبئی: بھارتی فلم نگری میں مرد اداکاروں کا معاوضہ خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے لیکن دپیکا نے اس معاملے میں اپنے ساتھی اداکار مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وووڈ میں آج کل سنجے لیلا بھنسالی کی زیر تکمیل فلم ’’پدما وتی‘‘ کی بڑی دھوم ہے، فلم میں مرکزی کردار رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دیپیکا پڈوکون ادا کررہی ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی ایسی فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں جس کی کہانی میں ہیروئن کا کردار بہت مضبوط ہوتا ہے اورپدما وتی بھی ایسی ہی کہانی ہے۔

پدما وتی کے حوالے سے یہ خبریں گردش میں ہیں کہ اس فلم میں دپیکا کو ان کے مد مقابل مرد اداکاروں کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ دپیکا فلم میں کام کے بدلے 13 کروڑ روپے وصول کریں گے جب کہ رنیوراورشاہد کو 10،10 کروڑ روپے ملیں گے۔

دیپیکا کے معاوضے کے حوالے سے سنجے لیلا بھنسالی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلمساز اور ہدایت کا یہ ماننا ہے کہ اسی اداکار کو زیادہ پیسے ملنے چاہئیں جس کہانی کا کردار نبھا رہا ہو اور پدما رتی میں دیپیکا کا کردار مرکزی نوعیت کا ہے، پوری کہانی پدما وتی کے گرد ہی گھومتی ہے۔

دوسری جانب فلم مبصر کا کہنا ہے کہ دیپیکا کو زیادہ معاوضہ دینے کی وجہ ان کی شہرت ہے، دیپیکا کے مداحوں کی تعداد رنویر اور شاہد سے کہیں زیادہ ہے اسی وجہ سے دیپیکا کی مارکیٹ ویلیو بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاید, پہلی بار, ہے کہ اتنے, بڑے پیمانے پر فنکاروں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت, نہ کرنے کا, فیصلہ

شاید پہلی بار ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر فنکاروں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز تصور کیے جانے والے لکس سٹائل ایوارڈز فنکاروں اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے