سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردئیے

کراچی: سندھ کے سینئروزیر نثارکھوڑو نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کے دوران مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے ہوئے اسے وفاق کی سازش قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی جان بوجھ کر کم ظاہر کی گئی ،کراچی جیسے بڑے شہر کی آبادی کو کم ظاہر کرنا وفاق کی سازش ہے، انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت سندھ کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے جب کہ مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لیے بھی آبادی کو کم ظاہرکیا گیا۔
سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ کا مطالبہ تھا کہ گھر گھر شماری کے موقعے پر ہر گھر کو فارم کی فوٹو کاپی فراہم کی جائے لیکن وفاق نے مردم شماری کے نتائج کو راز میں رکھ کر سندھ کے ساتھ سازش کی ہے، مردم شماری میں سندھ کے خدشات دور نہیں کیے گئے۔
نثار کھوڑو نے مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا ہم اپنا حق لے کر رہیں گے ، صورتحال پر غور کرنے اور مزید لائحہ عمل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے جلد اے پی سی بلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اور پنجاب, کے نئے ,مالی سال 20-2019 کا بجٹ, آج اسمبلی, میں پیش کیا, جائے گا

سندھ اور پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی : پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 550 ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے