شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کے حوالے

اسلام آباد: ایف بی آر نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور خاندان سمیت اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کو دے دیا۔ ایف بی آر نے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز، صاحب زادے حسین نواز اور حسن نواز کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کودے دیا ہے۔ نیب نے ایس ای سی پی ،ایکسائز اور اب ایف بی آر سے بھی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جب کہ ایف بی آر کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد نیب نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر تحقیقات شروع کررکھی ہے جب کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کوعدالت طلب کیے جانے کے باوجود کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے