سیاسی انتقام کے لیے مجھ پر جهوٹے مقدمات بنائے گئے، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مقدمات جهوٹے اور سیاسی انتقام کے لیے بنائے گئے لیکن پهر بهی مقدمات سامنا کیا۔ لاہور میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب عالمگیر نے ملاقات کی جس میں انہوں نےآصف زرداری کو نیب کے آخری مقدمے میں بری ہونے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مقدمات جهوٹے اور سیاسی انتقام کے لیے بنائے گئے لیکن پهر بهی سامنا کیا جب کہ ہم کبهی بهی عدالتوں سے نہیں بهاگے۔ انہوں نے کہا کہ انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود انصاف کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا،سیاسی مخالفین کے بنائے مقدمات میں عدالتوں میں گئے اور وہیں سے انصاف ملا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری  کو 16 سال بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فضا میں پرندوں کی اڑان کی وجہ سے پروازوں کی لینڈنگ متاثر ہوگئی

فضا میں پرندوں کی اڑان کی وجہ سے پروازوں کی لینڈنگ متاثر ہوگئی

لاہور: پیرس سے لاہور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے