یمن، فوجیوں کو لیجانے والا امریکہ کا جدید بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 1 فوجی لاپتہ

صنعا: یمن کی سمندری حدود میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کے تباہ ہوگیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ لاپتہ ہے۔ امریکی سنٹرل کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحل سے 20 میل دور سمندر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر گیا جس میں پائلٹ سمیت 6 فوجی سوار تھے۔ امریکی فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرکے 5 فوجیوں کو پانی سے نکال لیا جب کہ ایک فوجی بدستور لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جب واقعہ پیش آیا تب ہیلی کاپٹر سمندر پر کافی نیچے پرواز کررہا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی فوج یمن میں سعودی فوج کے ساتھ ملکر یمنی مسلمانوں پہ فضائی حملے جاری رکھے ہوئی ہے اور فروری سے لے کر اب تک 80 سے زائد باقاعدہ حملے کیے جاچکے ہیں، جب کہ امریکی اسپیشل فورسز نے متعدد زمینی کارروائیں بھی کی ہیں جن میں جنوری میں کیا گیا ایک آپریشن بھی شامل ہے جس میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکی فوج کو کئی فضائی حادثات پیش آئے جن میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔ رواں ماہ امریکی ریاست ہوائی کے ساحل کے قریب سمندر میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ مسیسپی میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گرنے سے اسپیشل آپریشن فورس کے 16 اہلکاروں کی جانیں گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی عوام دشمن کو اپنے اہداف کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے: اسماعیل ہنیہ

فلسطینی عوام دشمن کو اپنے اہداف کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے