سری نگر، عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک، چھ زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پولیس چھاؤنی پر حملے میں تین بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 عسکریت پسندوں نے ضلعی پولیس لائنز پر دھاوا بولا جہاں سینکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ عسکریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم 2 بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب سوپور کے علاقے ہیگام میں بھی بھارتی فوجی گاڑی پر رائفل گرنیڈ کا حملہ ہوا جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

, قابض, بھارتی فورسز ,نے, ایک ,اور ,پی ایچ ڈی, اسکالر ,کو ,شہید ,کردیا

قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے پی ایچ ڈی اسکالر سبزار احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے