کرائے کی عدم ادائیگی، کئی سرکاری سکول بند

کوئٹہ: کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکولوں کو مالک نے کرائے کی عدم ادائیگی پر خالی کرا لیا۔ کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکول مالک مکان نے ایک بار پھر خالی کرا لئے۔ 29 روز قبل بھی مالک مکان نے اسکولوں کو خالی کرالیا تھا تاہم وزیراعلٰی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو 2 روز کے اندر مکان کا کرایہ دینے کی ہدایت دی تھی۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ 29 روز گزر جانے کے باوجود وزیراعلی بلوچستان کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور تاحال کرایہ ادا نہیں کیا گیا، جس وجہ سے باامر مجبوری اسکول خالی کرا لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, میں شدید ,بارش اور, سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا, دھرنا چوتھے, روز بھی, جاری

کوئٹہ میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ: جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے