شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار سے 15 کروڑ مالیت کی ہیروین برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹس فورس (اے این ایف) نے سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اے این ایف نے کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تلاشی لینے پر ملزمان کے پاس سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان نے منشیات دو بیگز میں چھپا رکھی تھی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 15 کروڑ روپے بنتی ہے، دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کب تک جھوٹے وعدوں پراعتبار کرو گے

کراچی : مصطفیٰ کمال کا کراچی کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے