ڈان لیکس رپورٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں، پرویز رشید

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں میں خبر کیسے رکوا سکتا تھا مجھ سے وزارت تو پہلے ہی لے لی گئی تھی۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان کے رد عمل میں سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے تو میرا کوئی تعلق ہی نہیں کیوں کہ میری نوکری تو پہلے ہی چھین لی گئی تھی جب کہ ڈان لیکس رپورٹ  آنے بلکہ جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی مجھے نکال دیا گیا تھا۔

سابق وزیرکا کہنا تھا کہ مجھ پرالزام لگایا گیا کہ میں نے خبر کو رکوایا نہیں، میں تو چاہتا ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ پبلک ہونی چاہیے، کیونکہ رپورٹ لکھنے والوں نے مجھے نکلوانے کو اچھی طرح ثابت کرنے کی کوشش کی ہوگی۔ واضح رہے کہ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اگر ہم سچ بولنے کو روایت اپنالیں تو بہت سی خامیاں دور ہوجائیں گی، ڈان لیکس کی تحقیقات کا فیصلہ حکومت نے کیا اوراس  رپورٹ کو منظرعام پر لانا چاہیے جب کہ یہ حکومت  کی  ذمہ داری ہے کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے