ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالاضحٰی 2 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروزہفتہ ہوگی ۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہواجس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی،اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقامی سطح پر منعقد ہوئے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی علاقے سے ذی الحج کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اور پنجاب, کے نئے ,مالی سال 20-2019 کا بجٹ, آج اسمبلی, میں پیش کیا, جائے گا

سندھ اور پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی : پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 550 ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے