ٹرمپ دھمکیاں نہ دیں، پاکستان کی قربانیاں امریکہ سے زیادہ ہیں، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ پائی پائی کا حساب برابر کرنے کیلیے تیار ہیں جب کہ ٹرمپ ہمیں دھمیکیاں نہ دیں اور امریکی صدر کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ افغانستان نہیں پاکستان ہے۔ لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جتنی بھی خراب جمہوریت ہو وہ آمریت سے بہتر ہے اور میں نے نواز شریف کی حکومت جمہوریت کی خاطر بچائی جب کہ این اے 120 کا الیکشن پیپلز پارٹی اورکارکنوں کا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف جو چاہتے تھے وہی ٹرمپ نے آج کہا۔ نواز شریف نریندر مودی کے دوست ہیں اس لیے امریکا میں کوئی لابسٹ مقرر نہیں کیا، جب کہ مجھے پاکستان کا درد ہے اس لیے ٹرمپ کی تقریر سننے کے لئے رات بھر جاگا۔ ہمیں پاکستان کو ذہانت اور محنت کر کے بچانا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا پاکستان کے ساتھ حساب برابر کرنا چاہتا ہے تو ہم پہلے اس کے ساتھ پائی پائی کا حساب کریں گے۔ ٹرمپ ہمیں دھمیکیاں نہ دیں، ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں، ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں جب کہ اگر ٹرمپ کو لڑائی کرنی ہے تو افغانستان میں کریں۔ پاکستانیوں کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی ملک میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور کارکنان این اے 120 میں جیت کے لیے پوری جان لگا دیں۔ امریکی پالیسی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی ٹرمپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتی ہے۔ آصف زرداری نے کبھی امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جب کہ زرداری نے امریکیوں کی سلالہ ایئر بیس سے موجودگی ختم کی۔ اس سے قبل لاہور میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں قمر زمان کائرہ، عزیزالرحمان چن، فیصل میر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ جب کہ اجلاس میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب سے متعلق لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

دھرنے,کے موقع, پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ, اورجلاؤگھیراؤ

دھرنےکے موقع پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ اورجلاؤگھیراؤ

سرگودھا: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے